dpl season 4 pool b last matches 627

دیپالپور پریمیئر لیگ ،انیس اپریل کوکھیلے گئےمیچزکےنتائج

رپورٹ:قاسم علی،عبدالروف طاہر…
انیس اپریل پول بی کے میچز کا آخری روز تھا اس رات تین میچز کھیلے گئے پہلا میچ احسان سلطان اور پرنس آف دیپالپور کے مابین کھیلا گیا جس میں احسان سلطان نے 57رنز بنائے جو پرنس آف دیپالپور نے باآسانی مکمل کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا میچ دیپالپور قلندر اور چشتی الیون کا تھا جس میں دیپالپور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وسیم لیفٹی اور تیمورمرزا کی دھواں دھار بلے بازی کی مدد سے 101رنز بنائے جس کو چشتی الیون عبور نہ کرسکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسرا میچ پرنس آف دیپالپور اور چشتی الیون کے درمیان کھیلا گیا یہ بہت اہم تھا کیوں کہ اس میچ کا ونر سیمی فائنل میں جانا تھا۔اس میچ میں چشتی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 66رنز بنائے جو پرنس آف دیپالپور نے ایک اوور پہلے ہی مکمل کرلئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں