دیپالپور پریمیءرلیگ سیزن فاءیو پہلے دن کے میچز کا 385

دیپالپور پریمیئر لیگ سیزن فائیو،پہلے روز کے میچوں کا احوال

رپورٹ:قاسم علی

اکتیس جولائی کی رات نو بجے دیپالپور پریمیئر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب افضل منی سٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکار ملکو نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا البتہ اس موقع پر مختلف سکولوں کی بچیوں کے ڈانس کو عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔افتتاحی تقریب دو گھنٹے تک جاری رہی

تقریب کے بعد شیڈول کے مطابق تین میچزکھیلے گئے افتتاحی میچ حویلی سلطان اور دیپالپور قلندرز کے مابین ہوا۔ٹورنامنٹ کی پہلی بال کرنل زاہد سپیڈی نے کروائی جبکہ قلندرز کے چھوٹا وکی اسی گیند پر ڈی پی ایل سیزن فائیو کا پہلا چھکا بھی رسید کیا ۔ پہلا ہی اوور بہت مہنگا پڑا جس میں چھوٹا وکی اور تیمورمرزا نے اکیس رنز بنا کر اپنے خطرناک ارادے ظاہر کردیا اور پھر یہ ماردھاڑ اگلے پانچ اوور بھی جاری رہی اور مقررہ چھ اوورز میں سکور 124ہوگیا اس طرح حویلی سلطان کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں خرم چکوال اور اکبر پولی میدان میں اترے تو دیپالپور قلندرز کو پہلے ہی اوور میں اکبر پولی کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔اس کے بعد خرم چکوال اور طاہری پنڈی نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی تاہم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود حویلی سلطان 104رنز تک پہنچ پائی ۔یوں دیپالپور قلندرز نے یہ میچ بیس رنز سے اپنے نام کرلیا ۔اس میچ میں حویلی سلطان کی شکست کی ایک وجہ ان کی ناقص فیلڈنگ بھی رہی جس کے باعث کئی کیچزڈراپ ہوئے اور قلندرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔

دوسرا میچ دیپالپور زلمی اور دفاعی چیمپئین پرنس آف دیپالپور کے مابین ہوا جس میں دیپالپور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیبی بٹ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 107رنز بنائے جس کے جواب میں پرنس آف دیپالپور 100کے ہندسے تک بمشکل پہنچ پائی ۔اس طرح دوسرے میچ کی فاتح دیپالپور زلمی قرار پائی۔

تیسرا میچ دیپالپور یونائٹڈ اور کنگز آف دیپالپور کے مابین کھیلا گیا ۔یہ اس روز ہونیوالے پہلے دونوں میچز کی نسبت لوسکورنگ میچ تھا ۔اس میچ میں کنگز آف دیپالپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 87رنز بنائے جس کے جواب میں دیپالپور یونائیٹڈ 62رنز پر ہمت ہار بیٹھی اور یہ میچ کنگز آف دیپالپور 25رنز سے جیت گئی۔

ڈی پی ایل سیزن پانچ کا افتتاحی میچ دیپالپور قلندر بمقابلہ حویلی سلطان آپ اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں