رپورٹ:قاسم علی،عبدالرؤف طاہر…
جوئیہ سپرکنگ اور دیپالپور سلطان کے مابین پہلا میچ شروع ہوا تو جوئیہ سپرکنگ نے پہلے اوور میں داؤدپٹھان کے چھکے کی مدد سے دس رنز بنائے دوسرے اوور کا آغاز بھی داؤدپٹھان نے چھکے کیساتھ کیا مگر اسی اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں آنیوالے بیٹسمینوں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااور چھ اوور میں جوئیہ سپرکنگز نے 64رنز بنائے۔دوسری طرف جب دیپالپور سلطان نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے اوور نے سب کو حیران کردیا کیوں کہ شاہ جہان نے مایہ ناز بیٹسمین خرم چکوال کی ایک نہ چلنے دی اور مسلسل چار گیندیں خرم بالکل نہ سمجھ پائے اور پہلے اوور میں صرف دو سکوربن پائے دو اوور میں سکور 10ہوگیا۔چاراوورز کے بعد بارش کے باعث میچ رک گیا انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق بارش رکنے کے بعد میچ وہیں سے شروع کیا گیا جہاں بارش آنے پر روکا گیا تھا تاہم آج کا دن دیپالپور سلطان کیلئے اچھانہیں تھا آخری اوور میں انہیں جیت کیلئے 33رنز درکار تھے جو وہ نہ کرسکے۔اس میچ میں شاہ جہان کی باؤلنگ بہت متاثرکن رہی جس نے جوئیہ سپرکنگز کو یہ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
