دیپالپور کو خوبصورتی میں دیگر شہرکیلئے مثالی بنائیں گے،اے سی تبریز صادق مری

دیپالپور کو دیگر شہروں کیلئے مثال بنائیں گے،ٹیکس ریکوریوں اور صفائی ستھرائی کے نظام میں مزد بہتری لا رہے ہیں ،اے دیپالپور تبریز صادق مری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈھائی ماہ قبل چارج سنبھالا تب سے اب تک ٹیکس وصولی کے نظام سے لے کر ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف کامیابی سے آپریشنز کئے علاقہ ازیں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مستقبل قریب میں مزید منصوبہ بندی سے کام کریں گے اورانشا اللہ دیپالپور کو دیگر شہروں کیلئے مثالی بنائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے کی نسبت ڈبل ٹیکس ریکور کیا ہے اور آئندہ بھی ٹیکس وصولی میں کسی کیساتھ رعاءت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے مسائل کی نشاندہی ایک قابل تحسین فعل ہے کیوں کہ اس سے ہ میں مسائل کو جاننے اور ان کو بروقت حل کرنے کا موقع ملتا ہے اور ہم نے سوشل میڈیا پر پیش کئے جانے والے کئی مسائل کو فی الفور حل بھی کیا ہے اور آئندہ بھی شہر کے مفاد کیلئے پیش کی جانیوالی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ دیپالپورزاہد افضل،چیف آفیسر بلدیہ حویلی لکھا جواد گوندل سمیت تحصیل بھر سے بلدیہ افسران بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دئیے اور اپنے علاقوں میں جاری فلاحی منصوبوں بارے بریفنگ بھی دی ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button