35/D mai 25 sala nojawan qatal 562

دیپالپور کی سرزمین صبح صبح ہی انسانی لہو سے رنگین ہوگئی

حجرہ شاہ مقیم(وسیم غوری سے)دیپالپور کی سرزمین صبح صبح ہی انسانی لہو سے رنگین ہوگئی جب حجرہ شاہ مقیم میں ایک شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا،نعش فش فارم میں پھینک دی۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 35 ڈی کارہائشی تیس سالہ محنت کش عبدالجبار ولد ذیشان مہارجو کہ گھر سے شام کو نکلااورگھر نہ لوٹاجسکی نعش اگلے روز ارشاد والامچھلی فارم میں تالاب کے کنارے پڑی ہوئی ملی جس کی اطلاع پاکر حجرہ شاہ مقیم پولیس موقع پرپہنچی متوفی کے سرکی عقبی جانب گولی ماری گئی جس سے اسکی موت واقع ہوئی مقتول دو معصوم بیٹوں کا باپ بتایاگیاہے جبکہ وہ ایک انڈے بنانیوالی فیکٹری میں ملازمت کرتاتھااس کے ورثاء کے مطابق مرحوم انتہائی بااخلاق اور شریف النفس انسان تھاجس کی کسی کے ساتھ کوئی رنجش یادشمنی نہ تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں