asp depalpur nosherwan chandio 867

دیپالپور کی سرزمین کوجرائم پیشہ عناصرکیلئے تنگ کردیں گے،اے ایس پی نوشیرواں چانڈیو

دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری کرائم رپورٹ) اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں چانڈیو نے اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کا مقصد علاقے کو پرامن بنانا اور قانون کی بالادستی ہے اس کیلئے وہ میرٹ پر کام کررہے ہیں قانون سب کیلئے برابر ہے جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔اس موقع پر اے ایس پی آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نو جنوری کو اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں چانڈیو کی دیپالپور میں تعیناتی سے مئی کے اختتام تک دیپالپور سرکل میں جرائم پیشہ عناصر سے مجموعی طور پر 6 رائفلیں،25بندوقیں،8عدد کاربین،92پسٹل،11ریوالوراور 559گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں 5036لیٹرشراب،66360گرام چرس پکڑی گئی جبکہ شراب کی چالو 18بھٹیاں بھی پکڑی گئیں۔اسی طرح کیٹیگری اے کے 105جبکہ کیٹیگری بی کے 679ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔اسی طرح 200عدالتی مفرران بھی دھرلئے گئے ۔یہ بھی بتایا گیا کہ اے ایس پی دیپالپور کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی دیپالپور نے غضنفرورف غضنفری گینگ ،تھانہ صدر دیپالپور نے نوشیرعرف نوشی اعوان گینگ اور تنویر عرف تنی گینگ،تھانہ حویلی لکھا نے اعظم عرف اعظمی گینگ،تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے اشفاق عرف شاقی گینگ،تھانہ بصیرپور نے اصغرعرف اصغری گینگ سمیت چھ خطرناک گینگ اور قتل ڈکیتی،گینگ ریپ،وہیکل چوری،ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی جیسے مکروہ جرائم میں ملوث 456ملزمان بھی پکڑے جن کے قبضے سے پندرہ لاکھ بیاسی ہزارروپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی جو متاثرین کو واپس کردی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں