گزشتہ کچھ عرصہ سے دیپالپور کی سیاست کافی اتارچڑھاؤ کا شکار رہی ہے کبھی گزشتہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماراؤمحمداجمل خان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں منطرعام پر آتی رہیں تو کبھی پاکستان مسلم لیگ ن کے سدابہار ایم پی اے ملک علی عباس کے میاں منظور وٹو کیساتھ پینل کی پیش گوئیاں گردش میں رہیں مگر آج برج الیاس پر یہ سب افواہیں دم توڑ گئیں جب راؤ محمد اجمل خان او ر ملک علی عباس کھوکھر نے اپنی تمام تر ناراضگیاں اور گلے شکوے ختم کرتے ہوئے آئندہ الیکشن مل کر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا.اس موقع پر تحصیل بھر کے چیئرمین اور جنرل کونسلرز سمیت علاقہ بھرسے آئے مسلم لیگی ورکرز موجود تھے جنہوں نے اس اتحاد کو پارٹی کیلئے انتہائی خوش آئند قراردیتے ہوئے بھرپور مسرت کا اظہار کیا.کارکنان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی دوری سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا.اور اب اس فیصلے سے دیپالپور میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر انتہائی مضبوط پوزیشن پر آن کھڑی ہوئی ہے.اس موقع پر معروف مذہبی و سیاسی شخصیت سید ناصر شاہ گیلانی،میاں شریف ظفرجوئیہ،چیئرمین منچریاں راؤعاطف،وائس چیئرمین ڈولہ پختہ قیصرشہزاد موہل،چوہدری جاویدجٹ سرا،راؤولید شمشاد،
پیرنوید اویسی اور چوہدری زنیر ذولفقار سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی.
