دیپالپور کے باسی سیوریج کے پانی سے کاشت ہونیوالی سبزیاں کھانے پر مجبور،موذی بیماریوں کی شرح بڑھنے کا خدشہ،عوام کاحکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عوام موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جس کا بڑا سبب سیوریج کے پانی سے تیار ہونیوالی سبزیاں ہیں ۔ مقامی شہریوں نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث یہ پانی نہروں میں ڈال دیا جاتا ہے جس سے ایک طرف تو انتہائی تعفن اور بدبو پھیل جاتی ہے تو دوسری جانب اس پانی کو سبزیوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس سے موزی امراض کے پھیلنے کا قوی خدشہ ہے عوام نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
