madina chowk depalpur 435

دیپالپور کے دو چھوٹے مسئلے جو کسی بھی بڑے حادثے کا موجب بن سکتے ہیں

اگر آپ دیپالپور کے رہائشی ہیں تو آپ اس لوکیشن کو با آسانی سمجھ جائیں گے کہ قصورروڈ پرسڑک کے بالکل درمیان میں سیمنٹ سے بنی ایک دیوار سی بنائی گئی ہے جو کہ بہت فائدہ مند ہے کیوں کہ اس طرح ٹریفک ون وے رہتی ہے اور حادثات سے کافی بچت ہوجاتی ہے لیکن اگرآپ نے غور کیا ہوتو مدینہ چوک سے چند فٹ کے فاصلے پر اور رزاقیہ مسجد والی گلی کے عین سامنے یہ سیمنٹ کی دیوار تقریباََ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لوگ با آسانی یہاں سے گزرتے رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ ہماری ذہین عوام اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل اٹھا کر بھی پار کرلیتی ہے جس سے یقیناََ سامنے سے آنیوالا اچانک کنفیوز ہوسکتا ہے اور نتیجے میں کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے ۔ تو میری التماس ہے کہ اس جانب انتظامیہ ضرور توجہ دے اور اس چھوٹی دیوار کو بھی بڑا کرے تاکہ مستقبل میں یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔

دوسرا مسئلہ بھی اسی سے ہی ملتا جلتا ہے اگر ہم اسی سڑک پر چند قدم آگے جائیں تو لاءف کیئر فارمیسی کے بالکل سامنے سڑک کے درمیان کٹ کا حجم بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اکثر موٹرسائیکل سوار اس کٹ سے موٹرسائیکل گزارلیتے ہیں جو کہ بہت خطرناک پریکٹس ہے اور ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اسی کٹ کی وجہ سے چندروز پہلے ایک حادثہ رونما ہوبھی چکا ہے جس کا زخمی افضال نامی نوجوان لاہور میں زیرعلاج ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=-czJgh52dcI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں