دیپالپور میں ایک سال قبل ہونیوالے قتل کے مشہور واقعے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبداللہ رشید عرف ڈوڈی بودلہ کو سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانہ اور اس کے ساتھی شاہ نواز بودلہ کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے جبکہ علی احمد بودلہ کو بری کردیاگیا.یادرہے ملزم عبداللہ رشید عرف ڈوڈی بودلہ اورمقتول وقار احمد کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہاتھا.جس پرملزم عبداللہ رشید عرف ڈوڈی بودلہ نے طیش میں آکر اپنے کزن وقار احمد بودلہ کو 30 اپریل 2016 کی شب فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا.فیصلہ پر مقتول کے لواحقین نے اطمنان کا اظہار کیا ہے.
