تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا اولین زینہ ہوتی ہے اسی لئے ہر ملک میں تعلیم کے میعار کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا مگر ارض پاک میں کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہےجہاں کے تعلیمی ادارے بچوں کا میعارتعلیم کی بجائے اپنے بنک بیلنس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں.پنجاب کالج دیپالپور کا بھی یہی حال معلوم ہورہاہے جہاں پر بی ایس فزکس کیلئے زیرتعلیم سب طالبعلم فیل ہوگئے ہیں.ناکام ہونے والے طالبعلموں کی تعداد چودہ ہے.
