دیپالپور کے نوجوان عمر بن عبدالعزیز کی صوبائی سطح پر تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن 145

دیپالپور کے نوجوان عمر بن عبدالعزیز کی صوبائی سطح پر تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن

دیپالپور کے نوجوان عمر بن عبدالعزیز کی صوبائی سطح پر تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن،عمر بن عبدالعزیز کو الحمرا ہال لاہورمیں منعقدہ تقریب میں انعام دیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے باصلاحیت و ذہین نوجوان نے پنجاب بھر میں دیپالپور کا نام روشن کردیا ۔صوبائی سطح پر ہونیوالے تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہونیوالے عمر بن عبدالعزیز سینئر صحافی عبدالعزیز محمودی کے بیٹے ہیں جو کہ خود بھی شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں

الحمرا ہال لاہور میں صوبائی سطح پر تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث اور ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ راشد حسین اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے تعریفی شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی سمیت پنجاب حکومت کے اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔عمربن عبدالعزیز نے اپنی کامیابی کو اللہ کے فضل و کرم کے بعدوالدین اور اساتذہ کے نام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں