okara police news 736

دیپال پور،اسلامک سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد

دیپال پور،فاخرشاہ کالونی دیپالپور میں اسلام سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر سرپرست مدرسہ فیض الغفور و اسلامک سکول سسٹم قاری نورالحسن،پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ،محمد حذیفہ نور اور قاری محمد امین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یوم پاکستان اور قومی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہئے پروگرام کے آخر میں طلباء و طالبات کیلئے کمپیوٹرلیب کا افتتاح بھی کیا گیا۔اس موقع پر موجود معروف سیاسی ورکر فوجی بشیر احمد،چوہدری محمد عمیراورباؤفیاض احمد سمیت معززین علاقہ اور بچوں کے والدین سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں