OPF school annuel aniversary in depalpur 688

دیپال پور،او پی ایف پبلک سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی

دیپال پور،او پی ایف پبلک سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کی مہما ن خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میڈم عاطرہ طارق تھیں جبکہ او پی ایف سکول کے سابق طلباء و طالبات اسسٹنٹ کمشنر خان بہادر وٹو ،کیپٹن ڈاکٹر ضیاء الحق ،ڈاکٹر اقرا ء طفیل ، راؤ محمد عمار طارق ،ناصر محمود ، محمد نواز سکھیرا ،فہیم عباس، بینک آفیسر عمر ارشد خاں،ڈاکٹر مریم امین ڈولہ و دیگرمختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے خصوصی طور پر مدعو تھے ۔تقریب میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات کے ٹیبلوز نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میڈم عاطرہ طارق ،پرنسپل ادارہ ہذا میڈم مسز کرامت علی شاہ ،سینئر صحافی ملک نذیر احمد جھکڑ اورسینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز نے کہا کہ سابق ایم پی اے و چیئرمین اوور سیز فاؤنڈیشن میاں شاہد نواز وٹو کی ذاتی دلچسپی اور کاوش سے یہ ادارہ 1997ء میں وجود میں آیا جوکہ دیپال پور کا پہلا انگلش میڈیم ادارہ ہے جس میں انگلش تعلیم کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن،اخلاقیات اور اسلامی اقدار کی تعلیم بہم پہنچائی جا رہی ہے جس کے باعث آج کریکٹر بلڈنگ کا نام لیا جا رہا ہے اس تعلیمی ادارے میں سے 1997سے لیکر آج تک بے شمار طلباء و طالبات جو کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ او پی ایف میں لیبارٹری ،کمپیوٹر لیب 21سال سے کام کر رہے ہیں یہاں نصابی اور غیر نصابی تعلیم دی جا رہی ہے اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات نے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔مقررین نے کہا کہ تعلیم انسان کو معاشرے کا کار آمد فرد بناتی ہے تعلیم کے بغیر ہم کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتے علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کی ضرورت ہے وہ ممالک جو سائنس ،ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے وہ پیچھے رہ گئے ہیں طلباء کی بصیرت اور ذہانت کو اجاگر کرنا ایک بہترین استاد کا کام ہے مقررین نے کہا کہ کوالٹی آف ٹیچرز ہونا بہت ضروری ہے اس ادارہ کا سٹاف انتہائی محنتی ہے جن کی وجہ سے یہ ادارہ بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں شمار ہوتاہے کیونکہ اس ادارہ میں متوازن زندگی گزارنا سکھائی جاتی ہے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈز ،میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں