sardar ali haider wattoo inagurated office pti in chorasta mian khan 500

دیپال پور،تحصیل صدر پی ٹی آئی علی حیدر خان وٹو نے چورستہ میاں خاں میں دفتر کا افتتاح کر دیا

دیپال پور. تحصیل صدر پی ٹی آئی علی حیدر خان وٹو نے چورستہ میاں خاں میں دفتر کا افتتاح کر دیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بے روزگاری اورغربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے پنجاب بھر میں کہیں بھی آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوا حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کا سدباب ضروری ہے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی،لوگوں کو صحت، تعلیم، اور بنیادی سہولیات وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے گراس روٹ لیول تک کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت مثالی کام کر رہی ہے کشمیر کے ایشو کو عالمی برادری میں موجودہ حکومت نے اجاگر کیا ہے حکومت نے دنیا کو باور کرایا ہے کہ بھارتی حکومت مظلوم کشمیری عوام پر بے جا ظلم کر رہی ہے مظلوموں کے حقوق سلب کرنے سے آزادی کی تحریک کو دبایانہیں جاسکتا. اور انشاءاللہ جلد ہی نئے پاکستان کا خواب پورا ہو گا ان خیالات کا اظہاراتحادپریس کلب دیپالپور کے نمائندہ وفد اور مقامی لوگوں کے ساتھ کیا اور انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا تھا بیرونی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کرنا مشکل تھا حکومت نے کفایت شعاری کو اپنایا پاکستان اب مشکل وقت سے نکل رہا ہے میڈیا ہمارے مثبت کاموں کو ضرور سراہے اور مسائل کی بھی نشاندہی کرے حکومت ملک بھر میں غریبوں، بیواوں، مستحق افراد کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کر رہی ہے جس کے نتائج عوام کو جلد دکھائی دینگےانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حلقہ میں ترقیاتی کام جلد ہی شروع کیے جارہے ہیں اوکاڑہ دیپال پورروڑ کے حوالے سے بھی وزیر اعلی سے بات کی گئی ہے جس پر عمل درآمد جلد ہی متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں