دیپال پور،مدارس عربیہ کا قیام ملک پاکستان کے لیے نعمت عظمی سے کم نہیں۔ دینی مدارس کا تعلق دین اسلام کی پہلی درسگاہ اصحاب صفہ سے ہے ۔ ماہ رمضان میں صدر پاکستان کی طرف سے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد مدارس و مساجد نے کیا ہے ۔ موجودہ حالات میں حکومت پاکستان احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی درسگاہیں کھولنے کی اجازت دے ۔ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر ماہ رمضان کی طرح مکمل عمل کریں گے باقی جگہوں اور اداروں سے بہتر انداز میں عمل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ دیپال پور میں الحاج حافظ شعبان صدیقی اور صاحبزادہ مولاناحسان صدیقی کی زیر صدارت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل دیپال پور کے مدارس کے اجلاس میں کیا گیا ان کا مزید کہنا کہ تمام مدارس قائدین وفاق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی تائید اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ منبر و محراب سے جو فیصلہ اکابرین کے فیصلوں کی روشنی میں ہو گا اس پر من وعن عمل ہو گا ۔ اس موقع پر تحصیل بھر سے علماء اور مدرسین نے شرکت کی ۔ اجلا س میں خلیفہ عادل سیدنا عمر بن عبدالعزیز اوران کی اہلیہ کی قبور کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں مولانا عبداللہ، مولانا سید اطہر محمود بخاری، سید انظر شاہ، مولانا شاہد محمود، مولانا زہیر الحسن، مولانا وارث علی، قاری محمد الیاس رحیمی، قاری محمد احمد، مولانا محمود الحسن، مولانا ساجد نواز، قاری محمد یونس، قاری حمیداللہ، مولانا محمود الحسن شمائل، مولانا حذیفہ نور، مولانا عبدالرشید ساجد، مولانا عنایت اللہ شاکر، قاری عطاءاللہ فہیم، قاری محمد انور رحیمی، قاری ابوبکر، قاری محمد اکرم، مولانا غلام قادر حیدری، محمد راشد فاروقی و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تمام فیصلوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل عملدر آمد کا اعلان کیا ۔ آخر میں حکومت پاکستان سے اس وباء سمیت تمام بیماریوں اور برائیوں سے نجات اور وطن عزیز کی حفاظت کی دعا کی ۔
