pipli pahar mai shajar kari muhim ka aghaz 659

دیپال پور،جشن آزادی کے موقع پر پپلی پہاڑ بنیادی مرکز صحت سنٹرمیں شجرکاری مہم کا افتتاح

دیپال پور جشن آزادی کے موقع پر پپلی پہاڑ مرکز صحت سنٹر BHU میں شجرکاری کا افتتاح ڈی ایچ او اوکاڑہ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد نے کیا اس موقع پر ڈاکٹر مہر ارشاد ڈی ایچ او اوکاڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ارشاد باری تعالی ہے جوانسان دنیا میں ایک درخت لگاتا ہے الله تعالی اس شخص کے نام کا درخت جنت میں لگا دیتا ہے درختوں کا کٹاؤ خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بہت بڑھ گیا ہے ۔ بارشیں کم ہو رہی ہیں ہوائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں مہر ارشاد صاحب نے یہ بھی کہا کہ آگر مری میں پہاڑوں پر سے درخت کاٹ دیئے جائیں تو مری کادرجہ حرارت سرد نہیں بلکہ گرم ہو جائے گا ۔ اگر ہمارے علاقے میں ہر کسان اپنی زمین میں درخت اگائے تو ہمارا موسم مری کی طرع ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کسان خوشحال ہوگا اس بارشیں بھی زیادہ ہو گی.اس موقع پر فارسٹ رینج آفیسر عرفان امین پھلرون نے درخت گولڈ مور،امل تاس جبکورنڈا ، کیشیا کلیکا لگوائے سکولز، کالجز،محکمہ ہیلتھ ،آرمی کو فری آف کاسٹ پودے دینے کا اعلان بھی کیا تقریب میں ملک مبین کھوکھر عرفان امین پھلرون رینج فارسٹ آفیسر علاقہ کے کونسلرز ڈاکٹر امین اور دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں