riaz ul jannat depalpur news 523

دیپال پور،حرمین شریفین کی سلامتی اورالاقصی کی آزادی کیلئے امت مسلمہ متحدہے،مولان حسان صدیقی

دیپال پور،حرمین شریفین کی سلامتی،الاقصی کی آزادی کیلئے امت مسلمہ متحدہےاسلام کے نام پر انسانیت کا خون بہانے والوں کااسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اتحاد واتفاق اور یگانگت میں ہی امت مسلمہ کے مسائل کا حل ہے ملک دشمن قوتوں کا مقصد فوج اور قوم کو تقسیم کرنا ہے علماء کرام محراب ومنبرسے افواج پاکستان اور عوام کو تقسیم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنائیں فطرانہ کی ادائیگی ہر ذی روح مسلمان پر ضروری ہے نماز عید سے قبل صدقہ فطر ادا کر دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ ،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی نے مرکزی جامع مسجد ریاض الجنہ میں تحفظ حرمین شریفین والاقصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جوڑنے والے احمق اور تعلیمات اسلام سے نابلد اور ناواقف ہیں اسلام امن ،سلامتی،بھائی چارے،محبت واخوت ،یکجہتی اور رواداری کا دین ہے اسلامی تعلیمات کے مطالعے سے اسلام کی حقانیت واضح ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ارض حرمین شریفین وحدت امت کے مراکز ہیں مکہ و مدینہ اور بیت المقدس کا تحفظ یقینی بنائیں گے انتہاء پسندی ،دہشت گردی ،بدامنی او ر جہالت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ضروری ہے اس موقع پرقاری خلیل احمد،سید اطہر شاہ بخاری،مولانا ظفر اقبال،مولانا ضیاء القاسمی،حافظ سلمان صدیقی،حاجی مقصود کھوکھر،قاری منیر احمد سمیت عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں