the educators sir syed campus depalpur 685

دیپال پور،دی ایجو کیٹرسرسید کیمپس دیپالپورمیں تلاوت،نعت اورتقریری مقابلہ جات کا انعقاد

دیپال پور، دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے ،، دی ایجو کیٹر سر سید کیمپس،،میں تلاوت ، نعت اورتقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے معروف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ،پروفیسر محمد اکرم طاہر ، پروفیسر میاں محمد حسین وٹو ، حافظ حسان احمد،پروفیسر روبینہ شریف وٹو ، علامہ حبیب الحسن اشرفی نے ججز کے فرائض انجام دئے جبکہ معزز مہمانان گرامی میں ماہر تعلیم میاں محمد اسلم ڈولہ، سر پرست اعلیٰ پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس تحصیل دیپالپور چوہدری محمد حسین ایاز ،الحاج محمد نواز قمر رزاقی ، غلام جیلانی سیال کوارڈینیٹر پاکستان بیت المال،محمد افضال ایڈووکیٹ ، میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ ، فرازحیدر پاشا، محمد طفیل العلیم کیمپس اوکاڑہ، سرادر افنان خلیل بیگو کا،سید مخدوم علی شاہ ، غلام جیلانی چاندنے شرکت کی بہترین دینی پروگرام کے انعقاد پر مقررین نے ڈائریکٹر ادارہ ،،محمد زاہد چوہدری ،،میڈم ساجدہ زاہد چوہدری ، پرنسپل محمد ارشد علی اور وائس پرنسپل عابد نصیر کی کاوشوں کر زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں جدید نظام تعلیم طلباء کو دیا جا رہا ہے اور انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ضلع بھر میں بے شمار بڑے تعلیمی اداروں میں جدید خطوط پر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو اسلامی روایات ، اخلاقیات سمیت دینی تعلیم کو بھی نصاب کا لازمی حصہ بنانا معاشرے کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے احسن اقدام ہے انہوں نے طلباء و طالبات میں دو قومی نظریے سے واقفیت اور پاکستانیت کو فروغ دینے پر زور دیا زوال پذیر قوم کو کامیاب ہونے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے باصلاحیت اور خاص طور پر صالح ہونے کی ضرورت ہے اور اسی میں بقاء مضمر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں