the knowledge acadamy program 617

دیپال پور،دی نالج ہوم اکیڈمی میں نہم جماعت کےاعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

دیپال پور،دی نالج ہوم اکیڈمی کے زیر اہتمام نہم جماعت کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر و پرنسپل اے آر سیکنڈری سکول آف سائنس میاں محمداسلم ڈولہ ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمودالحسن بودلہ ، پنجاب ایجوکیشن ڈاکٹر اعجاز حسین جمالی ، ڈائریکٹر دی نالج سکول اوکاڑہ خالد محمود ، ڈائریکٹر دی پرائم سکول عامر یعقوب تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر و پرنسپل اے آر سیکنڈری سکول آف سائنس میاں محمداسلم ڈولہ نے کہا کہ طالب علم ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں ،جن کی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر انداز میں نشونما ضروری ہے،بچے مستقبل کا سرمایہ ہیں جدید تعلیم حاصل کیے بغیرترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ ممکن نہیں ،اساتذہ بچوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جہالت کے اندھیرے صرف اور صرف تعلیم سے ہی ختم کیے جا سکتے ہیں،پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے طلباء کو کڑی محنت کرنا ہوگی ،جس سفر کے لیے آپ گامزن ہیں معاشرہ میں اپنا مقام بنانا چاہتے ہیں اس کے لیے بھر پور محنت کرنا ہوگی،محنت میں عظمت ہے اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ، اپنی منزل کو پانے کیلئے کمی کوتاہیوں کو دور کرکے اچھی پلاننگ کرنا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ذہین طلباء و طالبات پاکستان کا سرمایہ ہیں جو آنے والے وقت میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالیں گے ،آج کے ہونہار بچے ہی کل کو پروفیسرز ،ڈاکٹرز ،انجینئرز ، وکیل و دیگر تمام شعبہ جات میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے،اس موقع پر طلباء و طالبات میں میڈلز ، ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں