دیپال پور ،سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،راوَمحمداجمل خان، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپورفاطمہ جناح پارک میں شہدائے سانحہ پشاورکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے راوَمحمداجمل خان کی ہداءت پر منعقد کی گئی اس تقریب میں میاں ثنا اللہ ڈولہ،پیرنویداویسی،الحاج محمدنوازقمر رزاقی،ملک ظٖفراقبال اورشہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ راوَمحمداجمل خان نے اتھاد پریس کلب سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا تاہم افواج پاکستان نے اس واقعہ کے بعد دہشتگردی کے خلاف انتہائی موثراقدامات کئے جس سے ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے نجات ملی ۔
