دیپال پور،سی پی ایل کا ساتواں سیزن بارہ اگست سے شروع ہوگا ،ریونیو سٹارز ٹائٹل کا دفاع کرے گی 181

دیپال پور،سی پی ایل کا ساتواں سیزن بارہ اگست سے شروع ہوگا ،ریونیو سٹارز ٹائٹل کا دفاع کرے گی

کلرکس پریمئر لیگ کرکٹ کا ایک منفرد ایونٹ ہے جس میں کلرکس ، ایڈووکیٹ، ریونیو اہلکار، جوڈیشری اہلکار، نائب کورٹس وغیرہ حصہ لیتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو ایک صحتمندانہ تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ سی پی ایل انتظامیہ میںشاہد اکبر چنڈور بانی و چیئرمین CPL محمد قربان، نعیم رضوان، محمد عمران، محمد عامر شہزاد چنڈور و دیگران شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغا سرپرست اعلیٰ سی پی ایل چوہدری محمد اکرم ٹیپو صدر بارایسوسی ایشن دیپالپورکی سرپرستی میں مورخہ 12 اگست 2022ء کو سپورٹس سٹیڈیم حویلی لکھا روڈ دیپالپور شاندار اوپننگ سرمنی کے ساتھ انعقاد پذیر ہوگا۔ جبکہ اس ایونٹ کافائنل 26 اگست 2022ء کو ہوگا۔ اس مرتبہ ٹرافی کی رونمائی بارروم دیپالپور زیر نگرانی کابینہ کلرکس بار ایسوسی ایشن دیپالپور مورخہ 11اگست 2022 کو ہوگی۔

ٹورنامنٹ میں نامور کھلاڑیوں پر مشتمل سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔دفاعی چمپیئن ٹیم ریونیو سٹار میںمیاں مدثر حسین بھٹہ کپتان، ٹیم چشتی سلطان کپتان ملک تنویر عباس اعوان،ٹیم جوڈیشری سلطان کپتان حافظ مزمل حسین ،ٹیم پرنس آف جوڈیشری کپتان میاںمنیر احمد ڈولہ، اعوان گلیڈی ایٹرکپتان ملک سبطین اعوان، ٹیم دیپالپور سٹارکپتان اے ڈی چوہدری، ٹیم سٹار لائیٹ کپتان جاوید الحسن فریدی ہیں۔دفاعی چیمپئین ٹیم ریونیو سٹار اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی یاد رہے ٹیم ریونیو سٹار مسلسل دو مرتبہ سی پی ایل اپنے نام کرچکی ہے اور اگر اس مرتبہ وہ فائنل میں فاتح ہوتی ہے تو اس کی سی پی ایل ٹائٹل میں ہیٹرک مکمل ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں