chairman sham din wahgra UC depalpur 744

دیپال پور،شام دین یونین کونسل کے تمام سکولوں میں صاف پانی فراہم کیاگیا ہے،سیدساجد علی شاہ

دیپال پور،یونین کونسل شام دین واہگرہ تحصیل دیپالپور کے چیئرمین سید ساجد علی شاہ اور وائس چیئرمین پیر سید عزم جلیل شاہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی سیدن سائیں کادورہ کیا اس موقع پرگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی سیدن سائیں کی ہیڈ مسٹریس مس فرخندہ زاہرہ ودیگر سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل شام دین واہگرہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی حیثیت سے ہماری یونین کونسل نے یونین کونسل کے 14بوائز وگرلز پرائمری سکولز میں طلباء و طالبات کو پینے کے لئے معیاری پانی فراہم کرنے کے لئے لاکھوں روپے کی مالی گرانٹ سے 3سو فٹ بور نگ کرواکر الیکٹرک واٹر پمپ نصب کروادیے ہیں جن سے پوری یونین کونسلز کے سکولوں کے طلباء و طالبات کو معیاری صاف ستھرا اور میٹھا پانی فراہم کردیا گیا ہے ۔بنیادی مقامی بلدیاتی اداروں کا مقصد گاؤں کی سطح پر سولنگ ،نالیاں و صفائی،ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنا ہےمگر کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے ہماری یونین کونسل نے تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور آئندہ بھی ہم اپنی یونین کونسل کے تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ تعلیمی اداروں اور طلباء و طالبات کے مسائل کو حل کیا جاسکے چیئرمین یونین کونسل سید ساجد علی شاہ اور وائس چیئرمین سید پیر عزم جلیل شاہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی سیدن سائیں کی ہیڈ مسٹریس مس فرخندہ زاہرہ اور دیگر سٹاف کوسکول ہذا کا تعلیمی رزلٹ سو فیصد دینے اور سکول کی صفائی و ستھرائی اور بہترین ایڈمنسٹریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں