hafiz hassan news on sham 615

دیپال پور،شام میں مسلمانوں کے قتل عام پر امن کے دعویداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،حافظ حسان صدیقی

دیپال پور،شام میں مسلمانوں کا قتل عام انسانیت سوز ظلم ہے امن کے دعویداروں کی شام کے مسئلے پر بے حسی اور خاموشی افسوسناک ہے جنگی جرائم کا ارتکاب معصوم اور بے گناہ بچوں اور خواتین کے قتل سے بڑھ کر کیا ہوگا عالم اسلام کے حکمرانوں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی چیمپئن تنظیموں نے مجرمانہ چپ سادھی ہوئی ہے اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا کردار ہمیشہ کی طرح امت مسلمہ کے حوالہ سے جانبدارانہ ہے مسلم حکمرانوں کو شام میں جنگ بندی کیلئے متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا ،کیمیائی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے آج مسلمانوں کا خون اس قدر سستا کیوں ہے جو ہر طرف بہتا نظر آرہا ہے یہ سب مسلم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نا اتفاقی کی وجہ سے امت مسلمہ ہر طرف لہو لہو ہے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر اور خطیب و مہتمم مرکز توحید و سنت جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب الحاج قاری محمد شعبان صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے موثر کردار ادا کرے ورنہ یہ آگ ہمارے گھر میں بھی آسکتی ہے کفار مل کر ہمیں آگ و خون میں لپٹی لاشیں دے رہے ہیں اور ہم آپس میں دست و گریبان نظر آتے ہیں گزشتہ چند ایام میں سینکڑوں معصوم بچوں سمیت ہزارون بے گناہوں کو شہید کیا گیا شام کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ظالموں کو تباہ و برباد اور مظلوموں کی مدد فرمائے تحصیل دیپال پور میں سید اطہر شاہ بخاری نے جامعہ سراجیہ ،قاری خلیل احمد مسجد فاروقیہ ، مولانا ضیاء القاسمی جامعہ قاسمیہ ، مولانا ظفر اقبال مرزا پور ،مولانا ابو ہریرہ ،قاری غلام نبی دیا رام ،قاری نوید مسجد مزدلفہ ،قاری اشرف خلیل آباد اور قاری نور الحسن جامعہ فیض الغفور سمیت مختلف مساجد اور مدارس میں شام میں ہونے والے مظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی گئی اور قرار دادیں پیش کی گئیں جن کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں