okara police news 581

دیپال پور،فوڈ ایسوسی ایشن دیپالپور کے زیر اہتمام آل یونین اتحاد کانفرنس کا انعقاد

دیپال پور،فوڈ ایسوسی ایشن دیپالپور کے زیر اہتمام آل یونین اتحاد کانفرنس کا انعقاد ، مرکزی انجمن تاجران میں شامل تمام تاجر تنظیموں کے صدور سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عمیر فاروق کی خصوصی شرکت علاوہ ازیں وائس چےئرمین ضلع کونسل راؤ سعد اجمل خاں بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق دیپالپور فوڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل یونین اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی انجمن تاجران تحصیل دیپالپور میں شامل تمام تاجر تنظیموں کے صدور نے خصوصی شرکت اور تاجر برادری کے اتحاد پر زرور دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عمیر فاروق نے کہا کہ صحت نصف ایمان ہے حکومت پنجاب محکمہ فوڈ اتھارتی کے ذریعے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو صاف ستھری اشیاء خورد نو ش کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے تاجر برادر ی بالخصو ص فوڈ ایسوسی ایشن اس حوالے سے انکا بھرپور ساتھ دے تاکہ ایسی خوشگوار فضاء قائم کی جا سکے کہ ادارے اور تاجر برادری مل جل کر صاف ستھرا ماحول بنائیں اور عوا م کو صاف ستھری اشیاء فراہم کر سکیں وائس چیرمین ضلع کونسل راؤ سعد اجمل خاں نے کہا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی تاجروں کی دکانیں پہلے ہی وزٹ میں سربمہر کرنے کی بجائے انکی اصلاح کریں اور انہیں قوانین کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں تاکہ وہ اپنی اصلاح کر سکیں مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری سلیم صادق اور تاجر برادری دیپالپور کے صدر حاجی شیخ محمد سلیم نے بھی اداروں اور تاجرا برادری کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا چےئرمین بلدیہ دیپالپور میاں فخر مسعود بودلہ نے بھی اپنے خطاب میں فوڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں حفظان صحت کے اصولوں ر عمل پیراء ہونے کی تلقین کی اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹ کے ضلعی جنرل سیکر ٹری مظہر عباس چوہدری ،چیئرمین چوہدری محمد اشفاق آرائیں، سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز اور اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں اس موقع پر صدر فوڈ ایسوسی ایشن دیپالپور سید وقار احمد بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض نعیم سلمان نے انجام دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں