دیپال پور،فیڈرل گروپ آف سکولز کے افتتاح کی پر وقار تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے حاجی راؤ محمد اجمل خاں تھے جبکہ مہمانان گرامی ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خاں ، ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ، سابق تحصیل نائب ناظم راؤ طاہر علی خاں،میاں محمد اسلم ڈولہ،پروفیسرمجید اکبرڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز،خلیل الرحمن خاں خرم ،پروفیسر (ر) میاں محمد حسین وٹو،معروف کمپیئر امتیاز احمد کوکب تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علم والے انبیاء کے وارث ہوتے ہیں چند سال قبل دیپال پور کی سطح پر تعلیمی ادارے اتنے اچھے نہیں تھے مگر آج الحمد للہ دیپال پور میں انٹر نیشنل لیول کے ادارے موجود ہیں تدریس کا جو گلی گلی سلسلہ چل نکلا ہے یہ خوش آئند ہے مقررین نے کہا کہ جو بھی حکومت ہو اسے تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تمام مکاتب فکر ،سیاستدانوں کو ماڈل رول ادا کرنا ہوگا ہمیں ایسے اچھے کام کر جانے چاہیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں آئیں ہم سب مل کر اس ملک کی بہتری کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ استاد طالبعلم کیلئے ایک ماڈل ہوتا ہے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ دلجمی سے بچوں کو پڑھائیں تاکہ وہ ملک کیلئے نیک نامی کا سبب بن سکیں ۔بچے امانت ہوتے ہین ان کے جذبات کا خیال رکھنا ہو گا حکومتی نمائندوں کو محکمہ تعلیم اور صحت کو زیادہ سے زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے حکومت وقت اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کر رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے تعلیمی اداروں کو پروفیشنل ادارہ بنائیں کمرشل نہ بنائیں ہمیں طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن دینا ہو گی ۔اب تعلیم عام ہو رہی ہے جبکہ اقدار کم ہو رہے ہیں ہمیں طلباء کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی ۔تعلیم انسان کو اشرف المخلوقات بناتی ہے حقیقی تعلیم دینے سے ظلم و جبر اور ذیادتی سے چھٹکارا ملے گا۔ مقررین نے کہا کہ حضور نے فرمایا کہ میں معلم بن کر آیا ہوں ماں باپ کے بعد انسان استاد کی وجہ سے بلند مقام پاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک بچی کو پڑھانا ایک خاندان کو پڑھانا ہے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی ضرور تعلیم دلوائیں ۔میزبان راؤ عبدالجبارڈائریکٹر فیڈرل گروپ آف سکولز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوچ کا نام ہے جسے 2014میں عملی جامعہ پہنچایا گیا 8سے زائد برانچز کام کر رہی ہیں مستقبل میں کالجز کا قیام بھی عمل میں لائیں گے اس وقت 800سے زائد طلباء و طالبات علم حاصل کر رہے ہیں ہم تعلیم کے اندر نئی جدت اور ٹیکنالوجی دے رہے ہیں تعلیم بذریعہ LEDمیڈیا دی جا رہی ہے زیر تعلیم بچوں کے والدین میں سے فوت ہو جانے پرادارہ بچے کو مفت تعلیم دے گا انہوں نے کہا کہ دیپال پور کی مٹی میں بہت پوٹینشل ہے ۔تقریب میں سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز،باؤ محمد صدیق نثار ،راؤ وحید شمشاد علی خاں ،پیر نوید اویسی کونسلرز ، چوہدری محمد یٰسین ظفر،پروفیسراظہر شاہ گیلانی،میاں صفدر حسین کلیم ڈولہ صدرآرٹ کونسل ،معروف گلوکار طاہر پرویز مہدی،راؤ محمد خلیل،چوہدری وسیم اسلم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
