دیپال پور، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل دیپال پور کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد عرفان بھنڈاری منعقد ہوا ،اجلاس میں پی ایف یو جے کے سر گرم رہنما پاکستان پریس کلب حویلی لکھا کے چیئرمین ایکشن کمیٹی ڈاکٹر محمد ارشد کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے ضلعی جنرل سیکرٹری مظہر عباس چوہدری ، سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد حسین ایاز، چیئرمین چوہدری محمد اشفاق ارائیں ، چوہدری عاشق نذیر،ملک قمر شاہد آہیر ،میاں محمد عبداللہ ،ضیاء الحق لکھوی ، چوہدری عرفان نیاز،انجینئر شہزاد خرم ڈولہ، فیصل نواز ، میاں محمد اختر ڈولہ ،نواب اللہ نواز خاں وٹو،محمد اکرم ، محمد ادریس،رانا علی رضا خاں ،ملک سجاد حیدر نوناری ،عابدحسین بھٹی،محمد اشفاق بھٹی ودیگر نے شر کت کی
