price distribution ceremoney in DPS school DEPALPUR 500

دیپال پور،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

دیپال پور،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپال پور میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال بریگیڈئیر(ر)سید انوار الحسن کرمانی تھے ۔تقریب میں پروفیسر خضر حیات ملک ، ڈاکٹر محمد عبداللہ فیصل ، ڈاکٹر سید نعیم گیلانی ، میاں راحت عباس ظہیر ڈولہ ،چوہدری محمد انور،ارشاد احمدسمیت صحافیوں اوروالدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات ، حفاظ میں ایوارڈز وشیلڈزاور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ر)سید انوار الحسن کرمانی نے کہا کہ پوری ساہیوال ڈویژن میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپال پورقابل فخر ادارہ ہے کیونکہ اس کا اوور آل رزلٹ بہت مثالی ہے اس ادارہ کا نام ہمیشہ سنہری حروفوں میں لکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اسلام کیلئے کام کرنا ہو گا ،ہمیں فرقہ پرستی سے نکلنا ہوگا اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا بحیثیت قوم ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ،مسلمانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کی بنیادی وجہ دین اسلام سے روگردانی اختیار کرنا ہے ،حضور ؐکی ذات اقدس سے محبت آپ ؐ سے تعلق کی مضبوطی ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہر شعبہ زندگی کیلئے رحمت و بر کت حاصل کی جا سکتی ہے ۔تقریب میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل مسز شازیہ خضر حیات ملک نے کہا کہ ادارہ کوہمیشہ ہی میڈیا اور سول سوسائٹی کا مکمل تعاون رہا ہے ،12سال قبل اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا مسائل کے باوجود اس ادارہ نے ساہیوال بورڈ میں نمایاں مقام نہ صرف حاصل کیا بلکہ اسے برقرار رکھا ،اس ادارہ کے ہونہار فارغ التحصیل طلبہ و طالبات بطور ڈاکٹرز ،انجینئرز ،پروفیسرزودیگر شعبہ ہائے زندگی میں کام کر رہے ہیں ،تقریب میں طلباء نے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا خاکہ،صوفیانہ کلام ، ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کیے جسے حاضرین تقریب نے بے حد سراہا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.