دیپال پور،گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ۔دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے میں علماء کا کردار مثالی ہے پاکستان کی سلامتی و بقااور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد انتہائی اہمیت کی حامل ہے پیغا م پاکستان کے قومی بیانیے کو ہرسطح پر اجاگر کرناچاہئے تمام مسالک میں ہم آہنگی پیدا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں علماء کرام نے ہمیشہ امن ،رواداری اور اخوت ومحبت کی فضا پیدا کی ہے اپنے مسلک میں رہتے ہوئے دوسرے مسالک کی دل آزاری سے گریز اور انکی مقدس شخصیات کے احترام کو یقینی بنانا چاہئے ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب ملک محمد فیق رجوانہ نے مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل،ممبر مساجد کمیٹی حکومت پنجاب الحاج قاری محمد شعبان صدیقی سے گورنر ہاوٗس پنجاب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ نبی اکرم ﷺکی سیرت طیبہ سے رہنمائی کے ذریعے بدامنی ،شدت پسندی کا خاتمہ ممکن ہے مسائل کا حل افہام وتفہیم سے ممکن بنایا جائے وطن عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت بناہمیں ملکر اس کو ہر طرح سے پرامن بنانا ہے نبی اکرمﷺ کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہو کر بیگانے اپنے،دشمن دوست بنتے نظر آئے اسلام کی اشاعت اخلاق کی تلوار سے ہوئی محراب ومنبر سے قرآن وسنت کی روشنی میں اتحاد واتفاق کی آواز بلند ہونی چاہئے۔
