دیپال پور،گورنمنٹ کالج دیپال پور میں 38ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ظفر اقبال ڈھلوں تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ہمارے طالب علم ہی ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کی اس انداز میں تربیت کرنا ہو گی کہ وہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک بن سکیں اور عملی زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ مجھے اداروں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے کیونکہ میں نے پرنسپل شپ کی ہوئی ہے میں ضلع اوکاڑہ کا پہلا ڈائریکٹر ہوں تعلیمی میدان میں ترقی اولین ترجیح ہے تعلیمی میدان میں واضح تبدیلی سب کو نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ تین چیزیں اچھی نیت خودنمائی نہ ہو،آپ کی سوچ ویژن کیا ہے ،محنت پر انسان عمل کر لے تو وہ کسی میدان میں مار نہیں کھا سکتا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا خالد محمود نے کہا کہ ہمارے اساتذہ قابل فخر ہیں جنکی وجہ سے ادارہ کا نام نصابی سر گرمیوں اور ہم نصابیوں سرگرمیو ں میں فخر سے بلند ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں ڈویژن لیول پر 5پوزیشنز حاصل کیں جبکہ ضلع کی سطح پر اس ادارہ نے 9پوزیشنیں حاصل کی ہیں ،چیف منسٹر تقاریری و تحریری مقابلہ جات 2017-18ء میں اردو مباحثہ ،انگریزی مباحثہ ،اردو مضمون نویسی ،انگلش مضمون نویسی ، انگلش تقاریر، اردو تقاریرمیں کالج ہذا کے طلباء نے ڈسٹرکٹ لیو ل اور ڈویژن لیول پر فسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز حاصل کر کے ادارہ ہذا کا نام روشن کیا ہے ایسے ہونہارطلباء ادارہ اور والدین کیلئے قابل فخر ہیں ،الحمد للہ کالج کے 100فیصد رزلٹ آنے پر طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔تقریب سے پروفیسر سید مشہود الحسن بخاری نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ٹرافیاں ،اسناد تقسیم کی گئیں ،ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ظفر اقبال ڈھلوں نے پرنسپل ادارہ ہذا خالد محمود ،وائس پرنسپل میاں طارق سعید بودلہ و دیگر سٹاف کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا
