دیپال پور ۔ یاسر پیٹرولنگ پریمٸیر لیگ کا فاٸنل ڈاکٹر عادل الیون کلب نے جیت لیا۔
گزشتہ شب yypl کافاٸنل مظہر آباد میں کھیلا گیا فاٸنل دو بہترین ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔بالا پیر الیون کلب نے ٹاس جیت کر پہلے ڈاکٹر عادل الیون کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی جو بالا پیر کلب کو اچھی ثابت نہ ہو سکی ۔ڈاکٹر عادل الیون کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوٸے مقررہ 5 اوورز میں 71 رنز کا ہدف دیا ۔ جس میں تنویر اوکاڑہ اور اختر بنگلہ گوگیرہ کی بہترین آل راونڈر پرفارمنس ۔ جواب میں بالا پیر کلب 50 رنز سکی ۔ اس طرع یہ فاٸنل ڈاکٹر عادل الیون نے 20 رنز سے جیت لیا ۔ اس سے پہلے سیمٸی فاٸنل میچ میں ڈاکٹر عادل الیون نے خان کرکٹ کلب کو شکشت دی ۔ فاٸنل کے مہمان خصوصی حاجی راٶ محمد اجمل خاں ایم این اے سابق وزیر دفاع راو سکندر اقبال مرحوم کے صاحبزادے راٶ حسن سکندر اور راٶ سعد اجمل خاں نے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کٸے
