دیپال پور، امانہہ ویلفیئر فانڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ فری میڈیکل اختتام پزیر 198

دیپال پور، امانہہ ویلفیئر فانڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ فری میڈیکل اختتام پزیر

دیپالپور کے نواحی گاؤںلوہاری والہ میں امانہہ ویلفیئر فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ ،ڈایئگناسٹک اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح معروف سکالر پروفیسر داکٹر امجدوحید ڈولہ نے کیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر آفتاب حیدر علوی ماہرِ امراض جگر معدہ میڈم عاصمہ ڈاکٹر آفتاب حیدر علوی ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ ڈاکٹر عادل رشید ڈاکٹر ظہیر احمد ڈاکٹر اقصی سندھو جٹ ڈاکٹر عنبرین شاہ ڈاکٹر خدیجہ ڈاکٹر ساحرہ اقرا شہزادی ودیگر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کو مفت چیک اپ کیساتھ ادویات بھی فری فراہم کیں۔

عوام نے اس کیمپ کے بانیان میاں تقی ڈولہ ظہیر عباس ڈولہ میاں اعجاز شہباز ڈولہ کا اہلیان علاقہ نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے سٹاف میں ایڈمن مینیجر الشفیع جیولرز اوکاڑہ میاں شہزاد ڈولہ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کلاک اور ہینڈ بیگ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت خلق کرنے والوں کے جذبات کو ہم کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے بلڈ بینک کا انعقاد بھی جلد ہی کریں گے بلڈ کسی کو بھی چاہیے ہم ان شااللہ بندوبست کر کے دیں گے کوئی بھی مریض ہو کوئی بھی گروپ ہو فری بلڈ ڈونرز بھی حاضر کریں گے

اس موقع پر ان کے ساتھ میاں جاوید اقبال وٹو نگران خدمت کمیٹی تحصیل دیپالپور بھی موجود تھے انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی کہ انسانیت کی خدمت خلق کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کو نیکی سمجھ کر کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں