depalpur mai namaz e eid k oqat 549

دیپال پورکی مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات

عید الاضحیٰ امت مسلمہ کا انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جاتا ہے.انشااللہ 22اگست بروز بدھ کومنائی جائے گی.
دیپال پوراورگردونواح میں حسب سابق عیدالاضحیٰ کی نمازکے اوقات گورنمنٹ ماڈل ھائی سکول بصیرپور روڈ دیپال پورمیں 7:30بجے صبح پروفیسر سرفراز احمد لکھوی صاحب پڑھائیں گے.
اسی طرح جامع شاہی مسجد دیپال پور میں 7:00بجے صبح پیر سید انور شاہ بخاری خطبہ اور سید انظر محمود بخاری نمازکی امامت کروائیں گے.
جامعہ ریاض الجنہ (دیوبند) فرید ٹاؤن دیپال پورمیں7:00بجے صبح صاحبزادہ مولانا حسان احمد صدیقی ۔
جامع مسجد رحمت (اہلحدیث) بستی فاخر شاہ میں 7:00صبح مولانا محمد منشاء ۔
جامع مسجد ادریس (اہلحدیث) نوبہار کالونی میں 7:00بجے صبح مولانا قاری عاقب سعید ۔
جامع فریدیہ (بریلوی) رتہ کھنہ روڈمیں 7:30بجے صبح مولانا قاری مسرور احمد۔
جامع مسجد ٹینکی گراؤنڈ والی (بریلوی) میں علامہ ساجد ستار نوری.
جامع مسجد رحمت العلمین(دیوبند) ضیاء الدین کالونی میں6:45بجے صبح مولانا قاری بختاور۔
جامع مسجد صدیقیہ(دیوبند) اولڈ بصیرپور روڈ میں7:00بجے صبح مولانا قاری ندیم معاویہ ۔
جامع مسجدسبزی منڈی والی میں 6:30 بجے صبح اورجامع مسجد احاطہ کچہری تحصیل کورٹس دیپال پور میں6:15 بجے صبح مولانا شبیر احمد پڑھائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں