ذہنی صحت کے عالمی دن پرحویلی سٹی الائنس کے زیراہتمام پروگرام منعقد
بلاشبہ تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن اگر یہ کہا جائےکہ ذہنی امراض جسمانی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں تو شائد غلط نہ ہوگا لیکن المیہ یہ ہے کہ جسمانی مرض کی تشخیص جلد ہوجانے کے باعث اس کا ہم علاج کروا لیتے ہیں لیکن ذہنی امراض بارے مناسب شعور و آگہی نہ ہونے کے باعث بیشمار افراد جیتے جی زندگی سے بیزار زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس بارے مناسب شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے بھلا ہو حویلی سٹی الائنس کا کہ جو اس بارے وقتاََ فوقتاََ آگہی پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے آج ذہنی صحت کے عالمی دن پر بھی حویلی سٹی الائنس نے ماہر نفسیاتی امراض ڈاکٹر سجیل صاحب کی سربراہی میں ایک آگہی پروگرام اور کیمپ منعقد کیا۔جس میں نہ صرف ان امراض بارے آگہی دی گئی بلکہ ادویات وغیرہ بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شبیر احمد چشتی،چیف آفیسر بلدیہ حویلی لکھا جواد گوندل،سینئر صحافی ارسلان منظور منابھائی اور آصف خان گڈو سمیت حویلی سٹی الائنس کےعہدیداران و شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔