راجووال،پولیس افسر کی حاضر دماغی نے سات بھینسیں ڈوبنے سے بچالیں

راجووال چوکی انچارج سعادت اللہ بلوچ کی ذمہ داری اور حاضر دماغی نے سات بھینسوں کو ہلاکت سے بچا لیا ہوا کچھ یوں کہ کسی سکول کے طالب علم نے چوکی پر اطلاع دی کہ بی ایس لنک نہر میں 7 بھینسیں بڑی تیزی سے نہر میں انبیلنس ہوتے ہوئے غوطہ خوری کرتی ہوئیں آپ کی چوکی کے سامنے سے گزر رہی ہیں سعادت اللہ نے فوری طور پر 1122کو اطلاع دی اور خود بعمہ نفری سرکاری گاڑی پٹرولنگ کی بڑی تیزی کے ساتھ عوام کی مدد سے 7بھینسوں کو ریسکیو کرلیا۔ بعد میں تھانہ صدر چونیاں سے بذریعہ فون پوچھا گیا کہ آپ کے علاقہ سے کوئی بھینسوں کی کوئی اطلاع ہو جواب ملا آج صبح زمیندار شہاب الدین ساکن بہڑوال 7بھینسوں کی گم ہونے کی اطلاع ھے مالک کو اطلاع ملتے ہی راجووال چوکی پہنچ گئے جنہیں اس کی بھینسیں واپس کردی گئیں ۔۔سعادت اللہ بلوچ کی اس کارکردگی پر اہل علاقہ نے انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button