اوکاڑہ کے نواحی علاقے راجووال میں ایک وحشی اوباش شخص نے ایک اور معصوم کلی کو مسل دیا اوباش محسن نامی شخص نے گھر جاتے ہوئے راستے سے آٹھ سالہ بچی حفظہ کو زبردستی اغواء کرکے اپنے گھر لے گیا اور معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بچی کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نےوالد محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس حوالے سے اے ایس پی دیپالپور سرکل نوشیروان علی کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے حقائق کے مطابق تفتیش کی جایے گی اور قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے.
