را ؤ اجمل خان کی طرف سے عمران خان پہ یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام قابل مذمت ہے،چوہدری ساجد صدام
را ؤ اجمل خان کی طرف سے عمران خان پہ یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام قابل مذمت ہے،عمران خان نے ہرفورم پر ناموس رسالت ۖ بارے آواز اٹھائی،ساجد صدام تفصیلات کے مطابق چیئرمین انصاف سوشل میڈیا چوہدری ساجد صدام نے رہنما پاکستان مسلم لیگ ایم این اے راؤمحمداجمل خان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام لیگ نے اب دوسروں کے ایمان بارے فتوے بھی لگانے شروع کر دئیے ہیں،راؤاجمل خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی ترجمانی تھی ۔
چوہدری ساجد صدام نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پہ اسلام کی عظمت اور ناموس رسالتۖ پہ کھل کر اور دلیری سے بات کی ہے اور مغربی دنیا کو باور کرایا کہ نبی اکرم ۖ ہمارے دل میں رہتے ہیں اور دل کی تکلیف جسم کے ہر حصے سے زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ را ؤ اجمل خان کی طرف سے عوامی اجتماع میں عمران خان پہ کفر کے فتوے لگانے کا مطلب ہے کہ وہ سیاسی میدان میں ہار تسلیم کرچکے ہیں مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ کا استعمال ہمارے ملک کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا چکا ہے۔
مخالفین ضمنی الیکشن میں عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں تیرہ جماعتوں کے ٹولے سے ملک نہیں چل رہا پٹرول ، بجلی اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ جن کا اقتدار میں آنے کا مقصد اپنے کیسز ختم کروانا اور این آر او ٹو لینا تھا وہ کس منہ سے دوسرے پر یہودیت کے فتوی لگا رہے ہیں۔
یاد رہے تین روز قبل اللہ پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا میٹنگ سے خطاب میں ایم این اے راؤ محمد اجمل خان نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔