اوکاڑہ,چیئرمین بلدیہ اوکاڑہ چوہدری محمد اظہر نے کہا ہے کہ جبکہ تحصیل بھر کے ایسے علاقے جن کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے وہاں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے بھی منصوبوں کو مکمل کروانے کے لیے بھی خطیر رقم بجٹ میں رکھی جائے گی تاکہ ان علاقوں میں رہنے والوں کا احساس محرومی دور کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدی ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احمر شہزا ،قیصر ناگی ،ثمران اور شاہد جمیل بھی موجود تھے چوہدری اظہر نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بلدیہ کے کونسلرز کی رائے کو اہمیت دی جائے گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو حتمی شکل دی جائے گی چوہدری اظہر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے مین جی ٹی روڈ ،لنک روڈ اور دیگر سڑکوں کے اطراف میں گرین بیلٹ بنائی جائے گی جبکہ شہر کے انٹری راستوں پر خوبصورتی کے لیے مزید لائٹس لگائی جائیں گئیں ۔
