رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ویٹنری ڈاکٹر جاں بحق تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ مہروک کلاں میں ایک رکشہ اور موٹرسائیکل میں ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ارشد نامی نوجوان جو کہ ایک ویٹنری ڈاکٹر ہے اپنے موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ سامنے سے آتے ہوئے ایک رکشہ سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
