live stock okara news 430

ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے جوانوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)176برگیڈ بٹالین ا نجینئرنگ کے زیرِ اہتمام کورس میں ریسکیو1122 اوکاڑہ کے نوجوانوں کی پہلی اور دوسری پوزیشن۔ تفصیلات کے مطابق 176 برگیڈ بٹالین انجینرنگ کے زیرِ اہتمام عبدالحکیم کے مقام پر ریسکیو1122 اوکاڑہ ، ساہیوال اور پاکستان آرمی کی HQ 40 Div کے 25 نوجوانوں پر مشتمل گروپ کی سیلاب سے آگاہی اور کشتی کے انجن سے متعلقہ معلومات کا 12 روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا تربیتی کورس میں آگاہی لیکچرزدے گئے اور پریکٹکل بھی کروائے گئےکورس کے اختیام پر نوجوانوں کے تحریری اور پریکٹیکل ٹیسٹ ہوئے جن میں ریسکیو1122 اوکاڑہ کے عمران شاہدایف آر اورعمار یعقوب ایل ایف آر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ریسکیو1122 اوکاڑہ کے عمران شاہدایف آراور عمار یعقوب ایل ایف آر کو کمانڈنگ آفیسرعبدالحکیم کینٹ کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں