رینالہ،تین روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی نعش برآمد،ملزمان بھی گرفتار

رینالہ خورد میں تھانہ صدر کی حدود سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہےخاتون کی شناخت 60سالہ سمعیہ بی بی کے نام سے ہوٸی.ابتدائی معلومات کے مطابق بدقسمت خاتون تین روز قبل گھر سےایک رکشے پر سوار ہوکر سودا سلف لینےرینالہ خورد آٸی تھی تا ہم اس کے بعد اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا.پولیس نے شک کی بنا پر رکشہ ڈراٸیور سمت دوافراد کو گرفتارکیا تفتیش کرنے پر گرفتارملزمان نے بتایا کہ خاتون کے پاس دس ہزار روپے تھے ہم نے لالچ میں آکر خاتون کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد قریبی بانس کی کھیت میں پھنیک کر چلے گے تھے ملزمان کے انکشاف کرنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلٸے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button