renala khurd two brothers kidnapped 454

رینالہ،زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا،تین روز قبل سےغائب ہونیوالے دونوں بھائیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

رینالہ خورد میں نوراحمد کے گھر تین روز سے قیامت کا سماں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دونوں بچے تین روز سے لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے.بچوں کا والد نوراحمد جوکہ رینالہ کے نواحی گاؤں7/1R کا رہائشی ہے اورایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اس کے مطابق اس کے دونوں بیٹے عظیم اور حافظ محمدفہیم عید سے ایک روز قبل جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے گھر سے گئے مگر تاحال لوٹ کرنہیں آئے ہیں نوراحمد نے کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ اس کے بیٹوں کو اغوا کیا گیا ہے بچوں کی عمریں 13 اور 15 سال تھیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے.دوسری جانب بچوں کے غائب ہونے کے باعث پوراخاندان شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں