609

رینالہ،ظالم زمیندارکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کروادی گئی

اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے علاقہ میں با اثر زمیندار کی جانب سے مبینہ قرضہ کی رقم واپس نہ کرنے پر اس کو گڑ والے کڑاہے میں پھینک کر زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے با اثر ملزم کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی گئی قرار داد مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ رینالہ خورد کے علاقہ میں با اثر زمیندار نے بلال نامی نوجوان کو قرض واپس نہ کرنے کی پاداش میں گڑ تیار کرنے والے کڑاہے میں پھینک کر زندہ جلانے کی کوشش کی یہ انتہائی افسوس ناک اور دلخراش واقعہ ہے ایوان اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے قرار داد میں کہا گیا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے قرار داد میں اس واقعہ میں ملو ث با اثر زمیندار کو گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں