ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میںبائی پاس پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر مقامی صحافی کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ہے.بتایا جاتا ہے کہ مشہور کاروباری شخصیت اور شیرگڑھ پریس کلب کے ایڈیشنل سیکرٹری اظہپر جتوئی رینالہ میں ایک سکریپ کی دوکان پر کھڑے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے تین نامعلوم افراد نے ان کے پاس موجود تین لاکھ روپے کی رقم چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی اسی اثنا میں ڈاکو ان سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ محمد اظہرجتوئی ولد خان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا.جبکہ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق یہ اندھا قتل ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا.
