okara police news 447

رینالہ خورد،الخدمت ویلفیئر کونسل کے زیراہتمام 28 واں سالانہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا

اوکاڑہ،اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیئے اُسکی مخلوق سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے ،ایسے ادارے اور افراد قابل تعریف ہیں جن کی زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آنا ہے،28ویں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کا انتہائی احسن عمل ہے،26سپشلسٹ ڈاکٹر زکا کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات کی فراہمی پر سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،وکلاء ،صحافی ،سول سوسائٹی کے نمائندوں کا سید ندیم مقصود جعفری کو زبردست خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام 28واں جنرل فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 26سپشلسٹ ڈاکٹر زنے مختلف امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں، کیمپ میں فری بلڈ ٹیسٹ ،الٹرا ساؤنڈ ،فزیو تھراپی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جبکہ محکمہ بہبود آبادی ،این جی اوز ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،مسکان ویلفیئر سوسائٹی ،ماڈا (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے اپنے اسٹال لگائے ،کیمپ کا وزٹ کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی فیاض احمد چودھری ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمدمظہررشید چودھری ،سماجی شخصیات شبانہ عامر،مس نسرین آفتاب ،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،اے ایم ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدرغلام مرتضی قادری سمیت سیاسی ،سماجی،مذہبی،تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران شامل تھے، ضلع بھر سے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا کیمپ مریضوں اور فری چیک اپ کروانے والوں کو دوپہر کا کھانا اور ریفریشمنٹ پیش کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں