رینالہ خورد،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرتین بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمات درج

حکومت نے سموگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ملک بھرمیں موجود بھٹہ خشت مالکان کو خصوصی ہدایات و احکامات جاری کئے ہیں جس پراکثریت بھٹہ مالکان نے عملدرآمد کیا ہے تاہم اب بھی کئی مالکان یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے.جیسا کہ آج رینالہ خورد میں محکمہ ماحولیات نےسپیشل برانچ پولیس کی نشاہدہی پر مختلف بھٹہ خشت پر چھاپے مارتے ہوئے تین بھٹہ مالکان پر مقدمات درج کردئیے ہیں تاہم بھٹہ مالکان فرار ہوگئے.ملزمان میں خان محمد ،جواد اسلم اورعبدالرحمن شاملِ ہیں.ان بھٹوں پر چھاپے ربڑ جلانے کی شکائت پر مارے گئے.پولیس مزید تفتیش کررہی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button