dc okara open forum in renala 365

رینالہ خورد،تمام محکمے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ,ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور خصوصاََ لوگوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں لانے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے افسران ترجیحی بنیادوں پر کام کریں لوگوں کے مسائل حل ہونے کی صورت میں نہ صرف لوگوں کو ریلیف ملتا ہے بلکہ عوامی سطح پر سرکاری محکموں کی پذیرائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینالہ خورد میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا ۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد عمر مقبول ،ڈی ایس پی رینالہ خورد ضیاء الحق سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی شہریوں نے کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی اور مشکلات سے متعلق بتایا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے محکمہ پولیس ،محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،محکمہ واپڈا ،پبلک ہیلتھ ،ریونیو سمیت دیگر محکموں سے متعلق شکایات کیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے موقع پر ہی ان شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ تمام افسران میرٹ ،شفافیت لوگوں کے جائز مسائل کے حل اور دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمہ کے لئے ذاتی دلچسپی سے کام کریں۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.