دکھ سکھ اللہ کی عطا ہے کب،کس کو کیا دینا ہے یہ اللہ ہی بہتر جانتا اور کرتا ہے۔آج بھی ایسا ہی کچھ رینالہ خوردمیں ہوا ہے جہاں بظاہر تو خوشیاں منائی جا رہی تھیں مگررینالہ بائی پاس پر خوفناک حادثے نے قیامت برپا کردی جس نے ایک خاندان کو اجاڑ کے رکھ دیا۔
اوکاڑہ ڈائری کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق رینالہ بائی پاس سے ایک بارات گزر رہی تھی کہ اس دوران چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک کار میں سوار دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بیٹا شدید زخمی ہیں۔بعض عینی شاہدین کے مطابق ایک بس اس بارات کی گاڑیوں کیساتھ ٹکرانے سے یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا اور ایک کار میں سوار فیملی جھلس گئی خاتون نے ایک بچے کو لے کر گاڑی سے چھلانگ لگا دی باقی جاں بحق ہوگئے۔