رینالہ خورد،حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں کافی کام کیا گیا ہے مگر تاحال کئی جگہ پر کئی افسوسناک واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں آج رینالہ خورد کے رورل ہیلتھ سنٹر میں بھی ایسا ہی ہوا جب 4 سالہ مناحل فاطمہ کو صحت کی خرابی کے باعث یہاں لایا گیا مگر رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے معصوم بچی زندگی کی بازی ہارگئی مناحل فاطمہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر کے عملہ نے بچی پر ذرا توجہ نہیں دی اور ان کی ٹال مٹول کے باعث ہماری بچی جان سے ہاتھ دھوبیٹھی بچی کے ورثا نے ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین کاروئی کی اپیل کی ہے.
