رینالہ خورد،ساس کے انتقال کی خبرسن کر بہو بھی چل بسی

رینالہ خورد .آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس دن جہاں پر خواتین کی عزت و تکریم اور حقوق کی بات کی جاتی ہے وہیں ساس بہو کے ازلی جھگڑوں کا تذکرہ بھی سامنے آہی جاتا ہے مگر آج ٹھیک اس وقت جب خواتین کا عالمی دن منایا جارہاہے ایسے میں ساس اور بہو کی آپس میں اپنائیت اور محبت کا انوکھا ثبوت اس وقت سامنے آیا جب ساس کے انتقال کی خبر سن کر اس کی بہو بھی دنیائے فانی سے کوچ کرگئی.بتایا جاتا ہے کہ حاجی شیخ اعجاز محمود المعروف حاجی شیخ وڈا تکہ والے کی والدہ انتقال کر گٸیں ان کے انتقال کی خبرحاجی شیخ اعجاز نے اپنی اہلیہ کو دی توان کی اہلیہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اوروہ بھی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں.ساس بہو دونوں کی نماز جنازہ ایک ہی وقت میں کل 9 مارچ بروز ہفتہ صبح 11 بجے تارے شاہ قبرستان میں ادا کی جائےگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button